: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ریاض،25مئی(ایجنسی) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا کہنا ہے کہ شامی صدر بشار الاسد کو فائربندی کا پابند کرنے اور محصورین کے لیے امدادات داخل کرانے کے لیے بھرپور مشاورت جاری ہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کے روز اپنےکینیڈیئن ہم منصب کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں کہی۔ دوسری جانب فرانسیسی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ وزیر
خارجہ جون مارک ایرو نے بدھ کے روز شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسٹیفن ڈی میستورا سے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر فرانسیسی وزیر خارجہ نے اس امر کو دہرایا کہ "ان کا ملک ڈی میستورا کے مشن کو سپورٹ کرتا ہے۔ مارک ایرو نے دشمنانہ کارروائیوں کے روکے جانے سے متعلق معاہدے کی پے درپے خلاف ورزیوں اور شامی حکومت کی جانب سے انسانی امدادات کا راستہ روکے جانے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا"۔